اللہ سبحان و تعالی کے تین محبوب بندے کون؟ ڈاکٹر عزیز الرحمن حفظہ اللہ
ایک حدیث میں خاتم النبیین رحمة للعالمین صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:”ان اللہ یحب العبد التقی الغنی الخفی“․(مسلم)۔
ترجمہ:یقینا اللہ تعالیٰ اپنے متقی ، مخلوق سے مستغنی اور اخفا پسند بندے سے محبت رکھتے ہیں۔
اس حدیث میں تین صفات والے بندے کواللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب قراردیا ہے:
تقی:وہ بندہ جو ظاہر وباطن میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور اس کے عذاب سے ڈرتا ہواور اس کی معصیت سے بچتا ہو۔الغنی:وہ بندہ جو لوگوں کے مال وجاہ سے کوئی غرض اور کوئی حرص ومفاد وابستہ نہ رکھتا ہو،بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے فقر وحاجت کااظہار کرتا ہو، وہ مخلوق سے استغنا برتتا ہو اور اللہ کے سامنے خود کومحتاج بنا کررکھتا ہو۔ الخفی: وہ بندہ جو اپنے نیک اعمال بھی مخلوق کے دکھاوے سے بچنے کے لیے چھپ کرکرتا ہو اور اگر کوئی گناہ صادر ہوجائے تو اس کوبھی چھپاتا ہواور اس پر خوب توبہ واستغفار کرتا ہو ،کیوں کہ اپنے گناہوں کابندوں کے سامنے اظہار بھی شریعت میں پسندیدہ نہیں ہے ۔