180

دارالمطالعہ مرکز اہلحدیث

دارالمطالعہ مرکز اہلحدیث

موبائل اور انٹرنیٹ کے کثرتِ استعمال نے طلبہ کو کام چور اور کاہل بنا دیا ہے. اب نہ وہ ذوق مطالعہ رہا نہ کتب بینی کی پہلے جیسی طلب اور چاہت. وہ ہمارے اسلاف تھے کہ ایک ایک کتاب کےحصول کے لیے میلوں خاک چھانتے، شہر گاؤں سب ایک کر دیتے اور تب تک انہیں چین نہ ملتا جب تک اپنی مطلوبہ کتاب حاصل نہ کر لیتے اور اس کے مطالعہ سے اپنی علمی پیاس بجھا نہ لیتے. علم وعمل کا پہاڑ ہونے کے باوجود ان مخلص ہستیوں میں نہ تو کسی قسم کا غرور تھا نہ خودنمائی کا کوئی جذبہ تھا، تواضع کا یہ عالم کہ کبھی اپنے علم کا ڈھنڈورا نہیں پیٹا. بڑے بڑے محدثین کو دیکھا گیا کہ اپنے اساتذہ کی جوتیاں سیدھی کر رہے ہیں، ان کے سامنے ادب و احترام کی مورت بنے ہوئے ہیں. یہ وہ اساطین علم وادب تھے کہ جنہوں نے پڑھنے لکھنے کو ہی زندگی کا مقصد بنا لیا. تاریخ میں جتنے بھی نامور محدثین ، مفسرین، فقہاء، صاحبان زبان وادب کے تذکرے ملتے ہیں ذرا ان کی زندگیوں کا جائزہ لیجیے مطالعہ ان کی زندگی کا لازمی عنصر اور کتابیں ان کا اوڑھنا بچھونا تھیں

اسی جذبے کے پیش نظر مرکز اہلحدیث جی سکس اسلام آباد میں جماعت کے زیر انتظام ایک دارالمطالعہ کا نظم قائم ہے، جس میں عوام الناس کے استفادہ کے لیے کتب کی کثیر تعداد موجود ہے۔۔۔۔

library

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں